وزیراعلیٰ بلوچستان کےعہدے کے لئے نامزد امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار عبدالقدوس بزنجو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کو ایوان میں 33اراکین کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی،اکثریت ثابت کرنےپر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ منتخب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے عبدالقدوس بزنجو کےسوا کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔
Comments are closed.