بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالقادر بلوچ، ثناء اللّٰہ زہری پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ کے دورے پر جائیں گے، جہاں عبدالقادر بلوچ اور ثناء اللّٰہ زہری پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق عبدالقادر بلوچ اور نواب ثناء اللّٰہ زہری پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ان کے علاوہ نواب محمد خان شاہوانی اور یونس چنگیزی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.