پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

عبدالغفور اس وقت پاکستان کا بہترین گول کیپنگ کوچ ہے، حیدر حسین

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے کیمپ شروع کر دیا ہے۔

کیمپ کی نگرانی قومی ٹیم کے نئے مینجر کرنل (ر) محمد عمر صابر کر رہے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں پہلی بار شامل کیے جانے والے گول کیپنگ کوچ عبدالغفور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے بتایا کہ عبدالغفور نے 20 سال حبیب بینک کی ٹیم کی کوچنگ کی، وہ انتہائی محنتی اور کھیل کی سمجھ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

حیدر حسین نے کہا ہے کہ عبدالغفور اولمپک نہیں کھیلے لیکن وہ اس وقت پاکستان میں گول کیپنگ کے بہترین کوچ ہیں، ٹیم مینجمنٹ میں پھر سے شامل کیے جانے والے اولمپئنز ریحان بٹ اور محمد ثقلین کے سوال پر سیکریٹری نے اس بات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا کہ وہ دونوں کے ساتھ اسلام آباد صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گھر گئے تھے جہاں دونوں اولمپئنز نے بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر سے اپنے رویے کی معافی مانگی تھی جس کے بعد انہیں ذمہ داریاں دی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.