سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قتل کیس کے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں لطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار ملزم محمد سعید ایڈووکیٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد سعید پر قتل میں سہولت کاری کا الزام ہے، جبکہ ملزم ذاکر، جج عبدالماجد فواد اور عادل ایڈووکیٹ ضمانت پر ہیں۔
رواں سال 16جنوری کو عبدالطیف آفریدی ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
Comments are closed.