جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

عبدالحئی دستی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق مشیر عبدالحئی دستی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے گھر سے15کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوگئی۔

عبدالحئی دستی جو گزشتہ روز چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچ گئے تھے، ان کی لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے آج عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ درج ہے۔

عبدالحئی دستی کے مظفرگڑھ کے گھر پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گزشتہ روز چھاپہ مارا تھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر سے 15 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی قبضے میں لے لی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.