منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

عبدالاکبر چترالی کا اسپیکر کو تنخواہ دینے سے انکار

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین نے 1 ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

ایوان میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر کو اپنی تنخواہ دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہیں اعتماد نہیں، اپنی تنخواہ اپنی جماعت کی فلاحی تنظیم کو دیں گے۔

اس پر اسپیکر نے رولنگ دی کہ مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوا باقی تمام ارکان ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے فنڈز میں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.