
عام انتخابات 2024ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر کاؤنٹر برائےحصول کاغذاتِ نامزدگی قائم کردیا گیا ہے۔
ملک بھر کے آر اوز دفاتر میں پبلک نوٹس لگا دیے گئے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔
خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے۔
امیدوار کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ آر او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 100 روپے فیس ادا کر کے حاصل کیے جاسکتے ہیں جو 20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر او آفس میں جمع کرانا ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیحی فہرست متعلقہ آر او آفس کو فراہم کریں۔
Comments are closed.