عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
کراچی میں عام انتخابات 2024 میں کاغذات نامزدگی جمع و وصول کروانے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا، اب تک کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1405 فارم جمع ہو چکے ہیں جس میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے 333 اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے 1072 فارم جمع کروائے گئے ہیں۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف این اے 132 قصور جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں اتریں گے، مجموعی طور پر 562 امیدواروں نے مخصوص نشتوں کیلئے کاغذات جمع کروائے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں چوتھے روز کے اختتام تک اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد121ہوگئی۔
ملتان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے مخدوم جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی نے این اے 150 سے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے تین روز میں مجموعی طور پر 332، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں کیلئے 886 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ،قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اب تک مجموعی طور پر 52 کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.