سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے 8 فروری 2024ء کو عام انتخابات کرانے سے متعلق 3 نومبر کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
ایس سی پی کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئین سے انحراف کا کوئی آپشن کسی آئینی ادارے کے پاس موجود نہیں، آئین کو بنے 50 سال گزر چکے اب کوئی ادارہ آئین سے لاعلم ہونے کا نہیں کہہ سکتا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کا معاملہ تمام فریقین کی رضامندی سے حل ہوچکا ہے، 3 نومبر کے فیصلے میں 8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔
عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں مزید کہا کہ عوام کو منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، وفاقی حکومت 8 فروری 2024ء کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ 8 فروری کو الیکشن پر کسی فریق کو اعتراض بھی نہیں ہے۔
عدالتی فیصے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں کہ انتخابات کا عمل 8 فروری کو بغیر رکاوٹ مکمل ہو، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پتھر پر لکیر ہوگی۔
Comments are closed.