ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ملک بھر میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے شروع کر دیے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے پارٹی امیدواروں کو گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر امیدوار کو تحریری حلف نامہ دینا ہو گا وہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کاغذات نامزدگی واپس لے گا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی ضلعی صدر کے پاس حلف نامہ جمع کرانا لازم ہے۔
اس سے قبل ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگیا تھا۔
امیدوار 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف سمیت رجسٹرڈ 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
Comments are closed.