متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہم اپنی چھینی ہوئی نشستیں واپس لیں گے۔
لانڈھی میں جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم نہ صرف چھینی گئی نشستیں واپس لیں گے بلکہ کراچی کی سیٹیں جیت لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اور آپ ایک ساتھ رہے تو الحمدللّٰہ وہ تمام نوگو ایریاز ختم ہوئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان فوڈ ڈیلیوری اور موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ آج ایسا جبر ہے کہ 5 لاکھ نوکریاں دی گئیں اور کراچی کے نوجوانوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کھیل کے میدانوں میں کراچی کے نوجوانوں کو موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ آج اگر میرٹ پر ہمارے نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پاکستان کو کامیابی کی بلندیوں پر لے جائیں۔
Comments are closed.