ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیے۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسن الیکشن کمیشن کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی میں مدد کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق چیف ریونیو آپریشنز ارشد نواز چھینہ اور سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں۔
جبکہ آئی آر کے سیکنڈ سیکریٹریز صدف احسان اور سہیل عباس بھی فوکل پرسن نامزد کیے گئے ہیں۔
اسی طرح سیکنڈ سیکریٹری آئی آر لیٹیگیشن علیشبہ آصف بھی 5 رکنی فوکل پرسنز میں شامل ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کی تمام فیلڈ فارمیشنز سربراہان کو 2 افسران پر مبنی ٹیم نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام نامزد ٹیمیں ایک کمشنر کی سربراہی میں اپنے علاقوں میں بطور فوکل پرسن کام کریں گی۔
اعلامیہ کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی فوکل پرسنز کی ٹیمیں چیف ریونیو آپریشنز کے ساتھ رابطےمیں رہیں گی۔
Comments are closed.