وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیئں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔
عمران خان نے ہدایت کی کہ چینی ،گندم کی مستقبل کی ضروریات مدنظر رکھ کرمفصل پلاننگ کی جائے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اشیائےضروریہ کی طلب ورسد، قیمتوں پرجائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کو خوردنی تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئےاسٹیک ہولڈرز سےمعاملات حتمی مراحل میں ہیں، مذاکرات سےخوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے کلو کمی کی توقع ہے۔
Comments are closed.