بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کے چند ان دیکھے لمحات

میزبان اور اسلامک اسکالر، سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے اپنے سابق شوہر، مرحوم عامر لیاقت کے چند یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر عامر لیاقت کو پاکستان گیم شو انڈسٹری کا ’ٹرینڈ سیٹر‘ (مثال قائم کرنے والا) قرار دیا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے عامر لیاقت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک عامر لیاقت کو غریقِ رحمت کرے، آمین۔

بشریٰ اقبال کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر یوٹیوب چینل کا لنک بھی شیئر کیا گیا ہے۔

بشریٰ اقبال نے اس ویڈیو میں عامر لیاقت کے ٹی وی پر نشر ہونے والے یادگار لمحات سمونے کی کوشش کی ہے۔

یہ ویڈیو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے گیم شو ’انعام گھر 2‘ کی ہے جس میں میزبان عامر لیاقت کو مختلف مقابلے کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں۔

ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنے انتقال سے چار دن پہلے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ شیئر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.