جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف کیس میں ایس ایچ او کا جواب جمع

عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

ایس ایچ او نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار دانیہ شاہ اور گواہان کا بیان قلم بند کرکے جائزہ لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی جائیداد کی تقسیم  کا تنازع ہے۔

ایس ایچ او بریگیڈ نے اپنے جواب میں کہا کہ ملازمین نے پراپرٹی کے تنازع سے انکار کیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.