معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے گزشتہ روز عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلی شب برأت کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے دعا کی درخواست کی۔
ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی قبر پر حاضری دی اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔
انہوں نے عامر لیاقت کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’عامر لیاقت (مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوۓ گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں، اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت لوگوں نے انہی سے سیکھا ہے۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعۂ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرماۓ آمین۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کیپشن کے آخر میں نعت کا شعر بھی شیئر کیا کہ ’ گھپ اندھیری قبر میں جب مجھے چھوڑ کر چلے سب – میری قبر جگمگانا مدنی مدینے والے۔۔۔۔‘
یاد رہے کہ مشہور مذہبی اسکالر ، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ برس 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔
Comments are closed.