بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کی وفات پر سرفراز احمد غمزدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے دنیا سے رخصت ہونے پر غمزدہ ہوگئے۔

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ادا کی گئی۔

مختلف سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کی جانب سے عامر لیاقت کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے ان کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز احمد نے عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’عامر لیاقت بھائی آپ بہت یاد آئیں گے‘ اس کے ساتھ ہی سرفراز احمد نے اپنی پوسٹ میں ٹوٹے ہوئے دل کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.