رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ کے وقت سے متعلق ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے بتا دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کی نمازِ جنازہ آج عصر کے بعد 5:30 بجے ادا کی جاۓ گی۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ تمام احباب جو شریک ہونا چاہتے ہیں جامع مسجد عبد اللّٰہ شاہ غازی پر تشریف لے آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے بھرپور تعاون کیا۔ آپ سب سے دعاۓ مغفرت کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کی تدفین کے معاملے پر پولیس اور ورثاء میں معاملات طے پاگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں عامر لیاقت کی میت ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی جائے گی۔
پولیس نے چھیپا حکام کو عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔
Comments are closed.