معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی میت کا پوسٹ مارٹم رکوا دیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی میت کا پوسٹ مارٹم ان کی فیملی نے رکوایا ہے۔
ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا سوچ کر جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔
دوسری جانب ان کے ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔
Comments are closed.