بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیا شاہ کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست دائر

سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوی دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دائر کردی گئی۔

دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیا شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کرائی گئی ویڈیوز ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم کی کارروائی شروع کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.