رُکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم روکنے کے فیصلے پر اُن کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردّعمل سامنے آگیا۔
بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی (پوسٹ مارٹم) کا حکم معطل کردیا ہے‘۔
اُنہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اشکبار ہوگئیں۔
یاد رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا، ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔
اس کے بعد شہری کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق دائر کی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔
Comments are closed.