جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

عامر لیاقت ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کردی

مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا۔

سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم میں کم کرکے 5 لاکھ کردی۔

لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں، انہوں نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ما ہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.