رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ملک چھوڑ دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس کو عامر حسین لیاقت نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔
وائرل ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔
دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا۔
Comments are closed.