بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت نے اپوزیشن قیادت سے معافی مانگ لی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے سابق رہنما عامر لیاقت نے متحدہ اپوزیشن کی قیادت سے معافی مانگ لی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور شریف خاندان سے معذرت کی۔

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی معافی طلب کی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو بھائی کہتے ہوئے ان سے بھی معذرت کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیر مشروط طور پر جناب آصف زرداری، محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز، کیپٹن صفدر، بہن عظمیٰ بخاری، حمزہ بھائی سے معافی چاہتا ہوں۔

عامر لیاقت نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ کیے جانے والے حج کا  ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمٰن، اور عبدالغفور حیدری سے  بھی معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.