پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

عامر جمال نے شاہین آفریدی کو نوجوان بولرز کیلئے رول ماڈل قرار دیدیا

پاکستان کے کرکٹر عامر جمال نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تینوں فارمیٹ میں خود کو بہتر ثابت کیا ہے، وہ نوجوان بولرز کے لیے رول ماڈل ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ میں جس ٹیسٹ ٹیم کے نیٹ بولر کے طور پر آیا اب اسی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہوں۔

عامر جمال کا کہنا ہے کہ موقع ملے گا تو کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں، میں ایسی پرفارمنس چاہتا ہوں کہ جس سے ٹیم کا فائدہ ہو۔

عامر جمال نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں آل راؤنڈر کی جگہ پوری کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے محنت کر رہا ہوں، ہمیشہ پازیٹو رہا ہوں، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھاؤں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے بھرپور محنت کی ہے، سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق ٹریننگ کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.