تقرری کے منتظر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر، سابق وفاقی سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ کو وزارتِ تعلیم و تربیت میں سیکریٹری مقرر کر دیا گیا۔
عامر اشرف خواجہ کے وزارتِ تعلیم و تربیت میں سیکریٹری مقرر کیے جانے کا کا نوٹفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس اسامی پر پہلے ناہید شاہ درانی تعینات تھیں جو نجی مصروفیات کی وجہ سے کراچی میں کام کی خواہش مند تھیں۔
ناہید شاہ درانی کا تبادلہ ایمپلائیز اولڈ ایچ بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں بطور چیئرپرسن کر دیا گیا ہے۔
ادھر گریڈ 20 کے افسر وسیم اجمل نے بھی وزارتِ تعلیم و تربیت میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
Comments are closed.