پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی۔
عدالتِ عالیہ میں پٹیشن عالیہ حمزہ کے وکیل وقار طور نے جمع کرائی، جس میں رانا ثناء اللّٰہ کی نا اہلی کی استدعا کی گئی ہے۔
دائر کی گئی درخواست میں نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے پارٹی قیادت کی ایما پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے گھروں اور عدالتوں کے گھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔
عالیہ حمزہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور دھمکیاں نون لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ لوگوں کو خریدتے ہیں، خرید نہ سکیں تو دھمکیاں دیتے اور حملہ آور ہوتے ہیں۔
Comments are closed.