سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پریس کانفرنس کے دوران عالیہ حمزہ ملک اور ایک صحافی میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا تو عالیہ حمزہ ملک نے ملیکہ بخاری سے کہا کہ یہ پرسنل ہورہے ہیں چلو یہاں سے چلتے ہیں، جس کے بعد ایم این اے عالیہ حمزہ صحافیوں کا جواب دیے بغیر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔
پریس کانفرنس میں موجود وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین نے امانت میں خیانت کی، آج بھی اتحادی حکومت کا حصہ ہیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بلیک میل ہوں گے نہ ہی کوئی سمجھوتہ کریں گے ۔
اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے اوورسیز پاکستانی عطیات دے رہے ہیں، لوگ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے زیورتک دے رہے ہیں۔
Comments are closed.