عالمی کساد بازاری کے اثرات ورکرز ترسیلات پر نمایاں ہونے لگے، اکتوبر میں پاکستان آنے والی ورکرز ترسیلات 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اکتوبر کی 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ورکرز ترسیلات ستمبر کے مقابلے میں 9 فیصد اور اکتوبر 2021 کے مقابلے میں تقریباً 15.7 فیصد کم ہیں۔
رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ورکرز ترسیلات 9.9 ارب ڈالر پاکستان آئی ہیں۔ گئے مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں سے رواں سال کی رقوم 8.6 فیصد کم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے 57 کروڑ ڈالر ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔
متحدہ عرب امارات سے 42 کروڑ، برطانیہ سے 28 کروڑ اور امریکہ سے 25 کروڑ ڈالر ورکرز ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔
Comments are closed.