چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
سی پیک منصوبے کی 10ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو بحال کرنے میں اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان نے اب تک سی پیک سے باہمی ترقی کے بےشمار اہداف حاصل کیے ہیں، یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی واضح سند ہے۔
چینی صدر نے سی پیک منصوبے کو دونوں ممالک کی فلاح و بہبود کیلئے توسیع دینے کا اعادہ کیا۔
شی جن پنگ نے منصوبے کی منصوبہ بندی بہتر کرنے اور باہمی تعاون کو توسیع دینے پر زور دیا۔
Comments are closed.