چین میں دوڑ کے بین الاقوامی مقابلوں میں صومالین کھلاڑی کی کچھوے کی رفتار سے دوڑنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ناصرہ ابوکار نے 11 سیکنڈ میں ختم ہونے والی 100 میٹر ریس دُگنے وقت میں ختم کی، کھلاڑی کی سلیکشن پر سخت تنقید کے بعد صومالین حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
صومالیہ سے تعلق رکھنے والی ناصرہ ابوکار نے چین میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں سو میٹر کی ریس 21 اعشاریہ 8 سیکنڈ میں پوری کی جبکہ باقی کھلاڑی 11 سے 12 سیکنڈ میں ہی فنشنگ لائن تک پہنچ چکے تھے۔
کھلاڑی کی خراب کارکردگی پر سخت تنقید کے بعد صومالی حکومت نے اختیارات کے غلط استعمال اور ملک کا نام بدنام کرنے پر صومالی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ خدیجو عدن داہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
Comments are closed.