جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر رضا بشیر تارڑ نے اپنی اسناد کی کاپی جاپان کے نائب وزیر برائے خارجہ امور مسٹر ٹیکیو موری کے حوالے کر دیں۔
سفیر پاکستان نے جاپان کے نائب وزیر خارجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر خصوصی گفتگو بھی کی۔
رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تاریخی اور بہترین دوستانہ تعلقات رہے ہیں جس میں وقت کے ساتھ بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات پر دونوں ممالک کا مؤقف ایک ہی رہا ہے جبکہ جاپان نے پاکستان کی معاشی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
اس موقع پر جاپانی نائب وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments are closed.