وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مثال قائم کر دینی چاہیے تاکہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، یہ واقعات منصوبہ بندی سے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن تو چاہے گا کہ پاکستان میں افراتفری ہو، حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دو تین مہینوں سے پہلے اندرون اور پاکستان میں کہا جا رہا تھا ڈیفالٹ، ڈیفالٹ۔
Comments are closed.