بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں برقرار

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 200 روپے برقرار ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 21 ہزار 914 روپے برقرار ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 13 ڈالر کم ہو کر 1730 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.