چین نے خبردار کیا ہے کہ ایشائی اقوام عالمی طاقتوں کا مُہرہ بننے سے گریز کریں۔
انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ میں ایک خطاب میں چین کے وزیرخارجہ وائینگ یی نے کہا ہے کہ خطے میں کئی ممالک پر دباو ہے کہ وہ جانبداری کا مظاہرہ کریں یا کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے خطے کو جسے جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہو،جغرافیائی سیاسی حساب کتاب اور کسی بڑی طاقت کی دشمنی اور زبردستی سے شطرنج کے مُہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا چاہیے۔
چینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خطے کا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہونا چاہیے۔
Comments are closed.