بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی ضروریات کے پیش نظر اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اوپیک پلس ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال جولائی اور اگست کے دوران عالمی منڈی کو یومیہ 6 لاکھ 48 ہزار بیرل تیل فراہم کریں گے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وائٹ ہاؤس نے اوپیک پلس ممالک پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے زور دیا ہے۔

اپریل 2020 میں اوپیک پلس نے عالمی مارکیٹ کی یومیہ پیداوار سے ایک کروڑ بیرل تیل کم کردیا تھا لیکن عالمی سطح پر توانائی ضروریات میں اضافے کے بعد بتدریج دوبارہ اضافہ کیا۔

عالمی مارکیٹ میں یوکرین جنگ سے قبل ہی افراط زر کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔

بعد ازاں جب روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تو خام تیل کی قیمت 17 فیصد بڑھ گئی۔

عالمی رہنماؤں نے اوپیک پلس ممالک سے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔

خیال رہے کہ اوپیک پلس میں 13 اصل اوپیک ممالک جبکہ 10 غیر الحاق شدہ تیل برآمد کرنے والے اتحادی ممالک شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.