بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں برقرار

ملک میں آج سونے کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز کی قیمت پر ہی برقرار ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 37 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر ایک لاکھ 17 ہزار 713 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 1831 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.