شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے روسی جارحیت سے متعلق اپنا بیان جاری کردیا۔
ہیری اور میگھن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں، عالمی رہنما بھی روسی جارحیت کے خلاف یوکرینی عوام کا ساتھ دیں۔
ہیری اور میگھن نے روس کی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تنقید کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔
Comments are closed.