وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم نکات واضح کردیے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی رائے عامہ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے ایک بار پھر واضح طور پر کہا کہ ہمارا افغانستان میں کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے، افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت بھی خطے کی بہتری کے لیے منفی کردار سے گریز کرے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کام کر رہا ہے، کوئی پاکستانی پھنسا ہوا ہے تو واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کریں گے۔
Comments are closed.