بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی دن منانے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے مسائل حل ہوتے ہیں، فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عالمی دن منانے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

انہوں نے ورلڈ پاپولیشن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ہمیں بچوں کی تعلیم صحت میں بہتری لانا ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ خریدی گئی ویکسین ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عالمی دن منانے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ عملی اقدامات کرنے ہوتے ہیں، معاشرے کی بہبود میں اگر کردار ادا کریں تو زیادہ بہتری ہو گی۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ حکومت نے آبادی کے ایجنڈے کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.