عالمی خریداروں کو تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرسکیں گے۔
بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی، یہ کمپنیاں تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی، تیل کی خرید و فروخت میں حکومت کو کوئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کیا جاسکے گا، پاکستانی بندرگاہوں میں اسٹور کیا ہوا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد کرنے کے لیے اوگرا سے اجازت لینا ہوگی۔
Comments are closed.