بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر غور

عالمی بینک پاکستان کو سیلاب کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بنیادی ڈھانچے، زراعت اور معاشی شرح نمو کے لیے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.