دوسرے ممالک کی کمپنیوں کو نجکاری پر عدالتوں میں کیسوں کے خدشے پر عالمی بینک نے حکومت کو کمپنیوں کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں لانے اور اس کے بعد شفاف انداز میں نجکاری کا مشورہ دے دیا۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتیں نجکاری کے خلاف ہیں، سیاسی مداخلت یا عدالتوں میں کیسز سے نجکاری کا عمل متاثر ہوگا۔
سپریم کورٹ کے پاکستان اسٹیل ملز اور ریکوڈک فیصلوں سے پاکستان عالمی سطح پر معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا، پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری لیبر یونین کی وجہ سے نہ ہو سکی۔
کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد بھی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی، پاکستان کا نجکاری پروگرام 2007 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے رک گیا ہے۔
پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا منافع جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے کم ہے۔
Comments are closed.