منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

عالمی برادری افغان خواتین کی معاشرتی دھارے میں عدم شمولیت پر فکرمند ہے، انتونیو گوتیریز

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کے استحکام، وہاں ہونے والی دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ اور افغان خواتین کی معاشرتی دھارے میں شمولیت نہ ہونے پر فکرمند ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر انتونیو گوتیریز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال آج دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے افغانستان کا استحکام، افغانستان میں دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ اور معاشرتی امور میں افغان خواتین کا شامل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی، ابھی وہ مناسب وقت نہیں آیا، دوحا اجلاس میں عالمی نمائندوں سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق بات چیت نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.