طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کے لیے ذمہ دارانہ پالیسی اپنائے۔
ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی رضا بین الاقوامی برادری کے لیے مقدم ہونی چاہیے، آزاد اسلامی نظام والا افغانستان عالمی برادری سے معمول کے تعلقات قائم کر سکتا ہے۔
ترجمان ذبیح اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آزاد قوم کی حیثیت سے بین الاقوامی برادری سے مثبت روابط رکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.