نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل کرے۔
ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی،تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے سے بند انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
Comments are closed.