
عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کھیل جاری ہے۔
میگا ایونٹ میں پاکستان کے تینوں کیوئٹس پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔
دوحا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف، محمد سجاد اور نوجوان احسن رمضان شریک ہیں۔
ان 3 کھلاڑیوں نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
راؤنڈ آف 32 میں محمد سجاد نے عراق کے علی حسین کو 1-4 سے شکست دی، احسن رمضان نے قطر کے بشر عبدالمجید کو 1-4 سے ہرایا اور محمد آصف نے میانمار کے سونگ فائیو کو 4،2 سے مات دی۔
ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز آج رات ہوں گے، جس میں سب سے اہم مقابلہ پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی سے ہوگا۔
Comments are closed.