غزہ کے الشفاء اسپتال کے منتظمین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز سے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ ختم کرائیں۔
عرب میڈیا کے مطابق الشفاء اسپتال کے منتظمین نے کہا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں بجلی، پانی اور کھانے پینے کی اشیاء مکمل ختم ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں موجود مریضوں اور زخمیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
منتظمین نے کہا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس کی اندرونی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔
اسرائیلی فورسز نے میڈیکل کمپلیکس کے گرد اسنائپرز کو تعینات کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
منتظمین نے کہا کہ اسرائیلی اسنائپرز نے کمپلیکس کی عمارتوں کے درمیان گزرنے والے 12 سالہ بچے پر فائرنگ کی۔ اسرائیلی فورسز نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے تمام شعبوں اور وارڈ میں تباہی مچا دی۔
منتظمین نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی فورسز سے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کا محاصرہ ختم کرائیں۔
Comments are closed.