عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرا دی۔
عالمی ادارۂ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔
عالمی ادارۂ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومتِ پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.