بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی ادارہ صحت کی معمر اور کم مدافعت والوں کو ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانےکی سفارش

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایڈوائزری پینل نے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانے کی سفارش کردی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایڈوائزری پینل کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ خصوصی طور پر بڑی عمر کےافراد میں ویکسین کی افادیت کم ہورہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کمزور قوت مدافعت رکھنے والے یا غیر موثر ویکسین لگوانے والوں کو بوسٹرشاٹ لگوانا چاہیے۔ 

کورونا ویکسینز آخری خوراک کے بعد 6 ماہ تک کورونا سے تحفظ میں کچھ معمولی کمی کے ساتھ بہت اچھی طرح سے حفاظت کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.